ترسیل کارکمپنیوں(ڈیسکوز) سے حکومت نے 1709ارب روپے وصول کرنے ہیں ،کمیٹی میں انکشاف
ڈیسکوز پر لائن لاسز،بجلی چوری کی وجہ سے یہ رقم واجب ادا ہے ،حکام…سب سے زیادہ بجلی بلوچستان میں چوری ہوتی ہے،کمیٹی کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو شنگھائی الیکٹرک خریدنا چاہتاہے مگر امریکہ نہیں چاہتاکہ وہ خریدے ،خواجہ آصف ہماری حکومتی بجلی چوروںاور نادہنداگان سے کوئی رعایت نہیں کرتی،حکومتی رکن… لاہور میں بجلی کابل تین ماہ ادانہ ہونے پر میرے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی تھی، ثناء اللہ خان مستی خیل
جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:27
(جاری ہے)
اجلا س میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر شہزاد وسیم، منزہ حسن، نوید قمر ،سید حسین طارق، ایاز صادق ،ثناء اللہ مستی خیل نے شرکت کی اجلاس میں وزارت توانائی کے آڈٹ پیروں کاجائزہ لیاگیا۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ وزارت توانائی کی گرنٹس میں 8عشاریہ 2ارب روپے لیپس ہوگئے ڈی ای سی نے معاملہ سیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوید قمر نے کہاکہ پیسے ایسی جگہ دیے جاتے ہیں مگر وہ خرچ نہیں ہوتے اگر خرچ نہیں کرسکتے تو مانگتے کیوں ہیں۔چیئرمین رانا تنویرحسین نے کہاکہ بجٹ کی اہمیت ختم ہوگئی ہے پہلے جو بجٹ آجاتا تھا اس میں تبدیلی نہیں ہوسکتی تھی مگر اب تبدیلیاں ہی کی جاتی ہیں۔کمیٹی نے ڈی اے سی کی سفارش پر پیرانمٹادیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ بجلی کی ترسیل کمپنیوں نے 1709ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں۔ رانا تنویر نے کہاکہ اگر بجلی مہنگی ہو گی تو اس کا اثر برآمدات اور دیگر چیزوں پر بھی آتاہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں اس سے پاور سیکٹر ٹھیک نہیں ہوگا۔فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنی ہے سرکولر ڈیٹ بڑا ہے 25سوارب کا سرکولر ڈیٹ ہوگیا ہے۔بجلی کی ترسیل کمپنیوں میں لائن مین سے اوپر تک کرپشن ہے سیاسی بنیادیوں پر تعیناتی ہوتی ہے اور اس کے بعد وہ لوٹ مار کرتا ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ بجلی کی چوری ہے پولیس سٹیشن کی بجلی سے پورے محلے کو بجلی دی جاتی ہے کوئی بات کرئے تو چھوٹے صوبوں کارنگ دے دیاجاتاہے۔بلوچستان نے بجلی کے مدمیں میرے دور میں سوارب روپے سے زائددینے تھے مگر یہ گردشی قرضوں کا مسئلہ حل ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ واجبات میں سے جو رقم ڈیسکوز نے صارفین سے لینی ہے وہ وصول کی جائے۔خواجہ آصف نے کہاکہ شنگھائی الیکٹرک کراچی الیکٹرک لینا چاہتے تھے مگر امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ وہ لے۔اس وجہ سے یہ معائدہ نہیں ہوسکاہے اگر شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کو لے لے تو کراچی میں وہ پاور میں مزید سرمایہ کاری کریں گے جس سے کراچی کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ لاہور میں تین ماہ بجلی کا بل نہیں دیا تو میٹر کاٹ دیا گیا بل بھی 37ہزار تھا میں گائوں تک لاہور میں کوئی رہے بھی نہیں رہاتھاہمارے دور میں بجلی چوروں اور جو بجلی کے بل ادانہیں کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔آڈٹ حکام نے کہاکہ آئیسکو اور فیسکو میں چوری کم ہوئی ہے باقی ڈیسکوز میںمیں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔چوری کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کمپنیوں کو 31ارب روپے کا نقصان ہواہےمزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.