پاک بھارت ٹاکرا ، ویرات کوہلی گھبرا گئے

بھارتی کپتان نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انکی شرٹ کے اوپر لکھا ہے ’’رانگ ‘‘ اور کوہلی اس رانگ کی طرف اشارہ کررہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:11

پاک بھارت ٹاکرا ، ویرات کوہلی گھبرا گئے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ویرات کوہلی گھبرا گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ویرات کوہلی نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے تصویر کا کیپشن دیا ’’لوگو اتوار کو ایک بڑا میچ ہونے جارہا ہے کیا آپ گھبرا رہے ہیں؟‘‘، ویرات کوہلی نے تصویر میں شرٹ پہنی ہوئی ہے اس کے اوپر لکھا ہے ’’رانگ ‘‘ اور ویرات کوہلی اس رانگ کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

دراصل انہوں نے جو شرٹ پہن رکھی ہے وہ ان کے اپنے برانڈ کی ہے جس کا نام ’’رانگ ‘‘ہے اور کوہلی اس کی طرف اشارہ رہے ہیں۔