تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم کے دوران 50 ملین ڈالر کے منصوبوں اور 14 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے،پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:54

تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم کے دوران 50 ملین ڈالر کے منصوبوں اور 14 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم کے دوران 50 ملین ڈالر کے منصوبوں اور 14 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت عالیہ حمزہ نے رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ٹی ڈی اے پی نے وزارت تجارت کی معاونت سے 15 جولائی کو تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم منعقد کیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 101 پاکستانی بزنس مینوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم کے دوران ازبک پاک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دی گئی اور معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ ترجیحی تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا گیا اور مذاکرات کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2000 سے زائد کاروباری اجلاس ہوئے۔