احتساب عدالت نے اشتہارات کی تقسیم سے متعلق ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:06

احتساب عدالت نے اشتہارات کی تقسیم سے متعلق ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت نے اشتہارات کی تقسیم سے متعلق ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں مبینہ خرد برد سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں یوسف رضا گیلانی 10نومبر کوعدالت کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ،یوسف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے، نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت دس نومبر کو تمام ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔