حمزہ شہباز جین مندر میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے احتجاجی اجتماع میں شریک نہ ہوئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:59

حمزہ شہباز جین مندر میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے احتجاجی اجتماع میں شریک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز گزشتہ روز جین مندر میں ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی اجتماع میں شریک نہ ہوئے، حمزہ شہباز کی مہنگائی کے خلاف منعقد کئے گئے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں عدم شرکت کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں، تاہم پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین مظاہرے میں شامل تھے۔