عامر خان کے نئے اشتہار نے انتہا پسند ہندوؤں کو پریشان کردیا
جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:11
(جاری ہے)
لیکن حسب توقع انتہا پسند ہندوؤں کو عامر خان کا یہ پیغام ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے اسے مذہبی رنگ دے دیا۔بی جے پی کرناٹکا کے وزیر اننتھ کمار نے اس اشتہار میں کام کرنے پر عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے گاڑی کے ٹائر بنانے والی کمپنی کے مینجر اور سی ای او کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس اشتہار سے ہندوؤں میں بے چینی پھیلی ہے۔
خط میں بی جے پی کے وزیر نے مزید لکھا آپ کے اشتہار جس میں عامر خان نے کام کیا ہے اس میں روڈ پر پٹاخے نہ جلانے کا پیغام دیا گیا ہے تاہم میں ا?پ کی توجہ ایک اور مسئلے کی جانب کروانا چاہتاہوں جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔بی جے پی کے وزیر نے خط میں مسلمانوں کے لیے بغض کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’مسلمانوں کی جانب سے جمعہ کے روز نماز کے نام پر روڈ کو بلاک کرنا۔‘‘وزیر اننتھ کمار نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ اذان کے بارے میں بھی مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ روزانہ مائیک پر اذان دی جاتی ہے جس کی ا?واز بہت سے لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ اننتھ کمار نے بالی ووڈ کے مسلم ہیروز کا نام لیے بغیر کہا ’’اینٹی ہندو ہیروز‘‘ کا ایک گروپ ہمیشہ ہندوؤں کے جذبات مجروح کرتا ہے اور اپنی کمیونٹی کے بارے میں بات نہیں کرتا۔بہرحال میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس واقعے کا نوٹس لیں جس میں آپ کی کمپنی کے اشتہار نے ہندوؤں میں بے چینی پیدا کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار سونو نگم بھی اذان پر پابندی کے بارے میں بات کرچکے ہیں جس سے پورے بھارت میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ
-
ٓرشی کپور کی بیٹی کا چونکا دینے والا فیصلہ، 45 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری
-
رجب بٹ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی
-
شاہ رخ اور دیپیکا کی آنیوالی فلم کنگ کے ایک سین کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی بے تابی بڑھ گئی
-
سنسرشپ مسائل ، سنجے دت کی فلم آخری سوال کی ریلیز ڈیٹ ملتوی ہو گئی
-
مائیکل جیکسن موت کے 17 سال بعد بھی اسٹریمنگ پر دنیا کے نمبر 1 آرٹسٹ بن گئے
-
پریتی زنٹا کی فلم ’’لاہور 1947سائن‘‘13اگست کو ریلیز ہو گی
-
سعادت حسن منٹو کا 114 واں یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
عرفان خان کی گمشدہ فلم انتقال کے چھ سال بعد ریلیز، مداح حیران
-
جین زی میری والدہ کے بیان کے حقیقی معنی نہیں سمجھتے، سعدیہ فیصل
-
مجھے بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،عمران عباس
-
صبا قمرپاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں، نمرہ شاہد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.