پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائی مزید ایک روز کے لیے کھٹائی میں پڑگئی

صاحبزادے کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کرادیئے گئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:00

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائی مزید ایک روز کے لیے کھٹائی میں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائی مزید ایک روز کے لیے کھٹائی میں پڑگئی،صاحبزادے کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کرادیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25 ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں کاٹنے والے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی سپریم کورٹ سے ضمانت کے باوجود رہائی ایک روز کے لیے کھٹائی میں پڑ گئی خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ نے آج صبح سکھر کی احتساب عدالت پہنچ کر ضمانت کے لیے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرائے تاہم ان کی رہائی کا آرڈر جاری نہ ہوسکا خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے ایک کروڑ کے مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرادیئے ہیں تاہم ان کی ضمانت کے آرڈرز کی سپریم کورٹ سے تصدیق نہ ہوسکنے کی وجہ سے احتساب عدالت نیان کے والد کے رہائی کے آرڈر جاری نہیں کیے امید ہے کہ کل ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ جن کے خلاف ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے ریفرنس میں گذشتہ پچیس ماہ سے گرفتار ہیں کی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کی تھی جس پر سکھر کے جیالوں کی جانب سے گذشتہ روز مٹھائیاں تقسیم کی گئی تھیں اور آج ان کی سکھر سینٹرل جیل سے رہائی کا امکان تھا مگر وہ پورا نہ ہوسکا۔