شارجہ میں زلزلے کے جھٹکے

جمعہ کی شب کو اماراتی علاقے میں معمولی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:15

شارجہ میں زلزلے کے جھٹکے
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 22 اکتوبر2021ء) شارجہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خلیجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے شارجہ میں جمعہ کی شب کو زلزلہ محسوس کیا گیا۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شب کو اماراتی علاقے میں 7 بج کر 44 منٹ پر 2 عشاریہ 4 کی معمولی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اس معمولی شدت کے زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔