آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شہرئہ آفاق مصور صادقین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مجسمہ ساز انجم ایاز کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

نمائش کا افتتاح معروف دانشور و ادیب انور مقصود اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 10:53

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شہرئہ آفاق مصور صادقین کو خراجِ عقیدت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2021ء) ہم سب کو فخر ہونا چاہیے کہ انجم ایاز کے مجسمے دنیا بھر کے بڑے شہروں کی کسی نہ کسی سڑک پر موجود ہیں پھر چاہے وہ ٹوکیو ہو یا سڈنی، پرانے زمانے میں انجم ایاز ہوتے تو فرہاد کی طرح پتھر کھود کر دودھ کی نہر بھی نکال دیتے، انجم ایاز جو کام کرتے ہیں دل چاہتا ہے خریدیں اور اس کی تعریف بھی کریں ، یہ ان کے ہاتھ کا ہنر ہے ، انجم بہت محنت سے کام کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف دانشور و ادیب انور مقصود نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام صادقین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ انجم ایاز کے مجسموں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ،

انہوں نے کہا کہ انجم ایاز نے صادقین کے وہ قرض بھی اُتارے ہیں جو ہم پر واجب نہیں تھے ،اس موقع پر مجسمہ ساز انجم ایاز نے کہا کہ میں نے صادقین کا حق اس لئے ادا کیا کہ میں اس عمر میں ان کے ساتھ رہا جب میں جوان تھااور لوگ کہتے تھے کہ میں ہمیشہ صادقین ہی بناتا رہوں گا کبھی انجم ایاز نہ بن سکوں گا، انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل میں مجھے 35سال لگ گئے ، اس کام کی تکمیل میں احمد شاہ اور انور مقصود کا بڑا کردار ہے، انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مجسمہ سازی نہایت ہی مشکل کام ہے اور محنت طلب بھی، نمائش میں انجم ایاز کے پتھروں اور لوہے سے تخلیق کردہ مجسمے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے، صادقین کو خراجِ عقیدت پیش کرتی یہ نمائش 2نومبر تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :