
کورونا وبا؛ ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی، اسدعمر
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 15 اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:02

(جاری ہے)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ آج ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، 6کروڑ 80 لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے، جب کہ 3 کروڑ افراد کورونا سے بچاؤ کی ایک خوراک لگوائی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 552 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 15 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 67 ہزار 945 ہوگئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.