لاہور: سنگدل باپ کے ہاتھوں تین سالہ بیٹا قتل، ملزم فرار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:27

لاہور: سنگدل باپ کے ہاتھوں تین سالہ بیٹا قتل، ملزم فرار
لاہور (آن لائن) شالیمار کے علاقہ بوگی وال روڈ پر سنگدل باپ نے تشدد کرکے اپنے تین سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول بچے فرحان کی والدہ میراں بی بی کی درخواست پر مقتول کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس کے مطابق ملزم شاہد بھالو کی پہلی بیوی سے تین بچے ہیں جبکہ ملزم نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد 6 سال قبل میراں بی بی نامی خاتون سے دوسری شادی کی جس کے بطن سے ایک بیٹا پیدا ہوا پولیس کے مطابق درخواست گزار خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسے اور اس کے بیٹے کو اکثر اور بیشتر تشدد کا نشانہ بناتا تھا گزشتہ روز بھی ملزم نے اسے اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تین سالہ فرحان کی موت سنگدل باپ کی طرف سے بیٹے کو صوفے پر پٹخنے سے واقعہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :