اکرم راجپوت کو صدمہ، بھابھی اور بھانجے کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اسٹاف یونین (سی بی ای) کے جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت کے بڑے بھائی اعظم خان مرحوم کی بیوہ اور بھانجہ آج علالت کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ حیدرآباد میں ادا کرکے وہیں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اکرم راجپوت کی بھابھی اور بھانجے کے انتقال پر مزدور رہنمائوں سید ذوالفقار شاہ، سید اسمٰعیل شاہ، غلام محمد قریشی، عارف خان گدی، اسد رضوی، راجہ عاصم شہزاد، ریحان قاضی، علی مردان شیخ، قلندر بخش شاہانی، فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان، جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں، بانی رہنما غلام محمد ناز اور فیڈریشن کے جملہ رہنمائوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :