Live Updates

وزیر اعظم بیرون ملک سے ملنے والے تحائف قوم کے سامنے پیش کرنے سے کیوں کترارہے ہیں،سردار محمد یعقوب خان ناصر

مدینہ کی ریاست میں امیر المومنین ہر چیز اوپن اور سرکاری خزانے میں جمع کراتے تھے ،رہنما پی ڈی ایم

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:11

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بیرون ملک سے ملنے والے تحائف قوم کے سامنے پیش کرنے سے کیوں کترارہے ہیں مدینہ کی ریاست میں امیر المومنین ہر چیز اوپن اور سرکاری خزانے میں جمع کراتے تھے وزیر اعظم کا عہدہ قوم کا عطا ء کردہ ہے نہ کہ انکا زاتی کوئی چیز ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے گورنر کا بیان کہ ڈالر زمیں اضافے سے اورسیز کو فائدہ ہوتا ہے کہ مذمت کرتا ہوں ڈالر میں اضافے اور روپے میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ انھیں دیکھائی نہیں دے رہی جس سے عوام کو سکھی روٹی کا ملنا محال ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے گورنر فوری طور پر مستعفی ہوجائیں وہ ائی ایم ایف کے ملازم تھے اور ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت ناکام ہو چکی ہے اپوزیشن کے موقف سے مکمل اتفاق کرتا ہوں حکومت کو تبدیل کرنا اپوزیشن کا حق ہے اور ائین بھی اسکی اجازت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ناراض ارکان کی گم شدگی قابل افسوس ہے انھیں جلد منظر عام پر لایا جائے اور 25 اکتوبر کو انھیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا جمہوری حق ملنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے کے اثار بڑے واضع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بری طرع پھنس رہے ہیں وہ اپنی تلاشی سے اب کسی صورت بھاگ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت لانگ مارچ اور اجتماعی استعفوں کے حق سے اب بھی دستبردار نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ حکومت ڈر اور خوف کا شکار ہے کہ اگر پی ڈی ایم نے استعفے دیئے تو حکومت کا چلنا ناممکن ہو جائیگا ہم اپنے اہداف کیلئے تحریک کو ہر صورت منزل مقصود تک پہنچا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے حکومت پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے لیکن حکومت اسمیں ناکام ہو گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کوحکومت چلانے کی سمجھ ہی نہیں ائی تو انھیںحکومت میں نہیں آنا چاہیئے تھا اب اسکے بعد بھی وہ وزارت عظمٰی پر چمٹے ہوئے ہیں قوم عذاب میں مبتلا ہے اس حکومت کے چند روز باقی ہیں ہم ان سے فوری استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات