Live Updates

خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح ہو گیا

خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبوی ﷺ میں ہوا،جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 اکتوبر 2021 10:46

خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 اکتوبر2021ء) خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح ہو گیا۔جیو ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبوی ﷺ میں ہوا۔بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔

۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہو گی۔یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان دنوں سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد مسجد نبویﷺ میں روضہ رسولﷺ پر خصوصی حاضری دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر توانائی حماد اظہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر خصوصی نوافل بھی ادا کیے۔
وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارلحکومت ریاض میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات