محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کا 34 ہزار اساتدہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پیر 25 اکتوبر 2021 20:10

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کا 34 ہزار اساتدہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 34 ہزار آسامیاں پر کرنے کے لئے اساتذہ کو بھرتی کرے گا اور اس سلسلے میں سیکرٹری سکول پنجاب نے ایک سمری ایوان وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

سمری میں استدعا کی گئی ہے کہ سکولز اساتذہ کی بھرتی پر عائد پابندی ختم کی جائے اور محکمہ کو 34 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ محکمہ سکولز پنجاب مختلف گریڈ میں پرائمری، ایلیمنٹری اور سینئر اساتذہ کو بھرتی کرنے کے ساتھ ساتھ گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کے ملازمین کو بھی بھرتی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :