این اے 133کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ۔ضمنی الیکشن کے لئی20امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ ،مسلم لیگ (ن)کی شائستہ پرویز ،پیپلز پارٹی کے اسلم گل نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے جبکہ این اے 133 میں گیارہ آزاد امیدواروں بھی میدان میں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،مسلم لیگ (ن)کے چوہدری نصیر بھٹہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 28اکتوبر کو ہو گی ۔این اے 133 کی نشست پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔