ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،ایک تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوگیا

منگل 26 اکتوبر 2021 21:11

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،ایک تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اورمنگل کو ایک تولہ قیمت میں 4200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ گئیاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 168 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1804 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ عنوان :