بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما حاجی عبدالستار میمن سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 26 اکتوبر 2021 21:15

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما حاجی عبدالستار میمن سے ان کے بھائی ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما حاجی عبدالستار میمن سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔دعا گوہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔