تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق

منگل 26 اکتوبر 2021 18:10

شیخوپورہ۔26اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) :سرحدی آبادی نارنگ منڈی ناروال جی ٹی روڈ پر تیزرفتار بے قابو مسافر بس موٹرسائیکل سواروں کو کچلتے ہوئے مسجد سے جاٹکرائی، حادثہ کے نتیجہ میں 2موٹرسائیکل سوار موقع  پر ہی جاں  بحق ہوگئے،  ریسکیونارنگ منڈی اہلکاروں نے چاروں زخمیوں اظہر،مقصود،وقاص اورزاہد کو آرایچ سی نارنگ منڈی منتقل کرکے جاں بحق  ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو نارنگ منڈی پولیس کی تحویل میں دے دیا،  ریسکیواہلکاروں کے مطابق ٹریفک حادثہ میں 1لاش نامعلوم شخص کی ہے جبکہ 30سالہ جاوید سکنہ نورکوٹ شکر گڑھ سے دوسری لاش کی شناخت کی گئی ہے،  پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کرکے بس کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔