ایک نجی ٹی وی چینل نے انعامی کارڈ جاری کرکے انعام کا لالچ دیا اور کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے جس کی تحقیقات کرائی جائیں،عبدالرزاق دستی ایڈووکیٹ

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ کے وکیل عبدالرزاق دستی نے الزام لگایا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے انعامی کارڈ جاری کرکے انعام کا لالچ دیا اور کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے جس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق دستی نے کہاکہ نجی ٹی وی چینل نے 2019 میں 100,500,1000 روپے والے انعامی کارڈجاری کئے اور عوام کو انعام کا لالچ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، اس نے بتایا کہ میں نے 2019 میں 50 ہزار روپے کے انعامی کارڈ خریدے جس میں لائیو پروگرام شو میں میری دو موٹرسائیکلیں نکلیں لیکن مسلسل انتظار کرانے کے باوجود مجھے موٹرسائیکلیں نہیں دی گئیں، انہوںنے بتایا کہ ہائیکورٹ میں درخواست دینے کے باوجود بھی پیمرا نے نجی ٹی وی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، انہوںنے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ عوام کو لوٹنے والے نجی چینل کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔