امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستانی روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا پیش خیمہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:41

امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے باعث پاکستان نے مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی انٹربینک قیمت بڑھ کر 177 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی واقعہ ہوگئی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی۔