Live Updates

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری

سیشن عدالت نے وارنٹ گرفتاری مقدمے میں عدم پیشی کی بنا پر جاری کیے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اکتوبر 2021 14:25

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اکتوبر ۔2021 ) لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہبازگل کیخلاف دعویٰ دائرکررکھا ہے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے آج دعوے پر سماعت کی.

(جاری ہے)

وارنٹ گرفتاری شہبازگل کی کیس میں عدم پیشی کی وجہ سے جاری کیے گئے سیشن کورٹ لاہور نے معاون خصوصی کو یکم نومبرکوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے سیشن کورٹ لاہور نے حکم دیا کہ شہبازگل 30 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں.

شہباز گل کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات