Live Updates

افغانستان سے جیت، قومی ٹیم کی نظر اٴْتارنے کا دل چاہ رہا ہے، کبریٰ خان

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 11:50

افغانستان سے جیت، قومی ٹیم کی نظر اٴْتارنے کا دل چاہ رہا ہے، کبریٰ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے گزشتہ میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی نظر اٴْتارنے کی خواہش ظاہر کردی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک کے بعد ایک کامیابی نے شائقینِ کرکٹ کو خوش کردیا ہے اور قومی ہیروز ہر طرف چھاگئے ہیں۔پاکستان کی کامیابی پر جہاں شائقینِ کرکٹ خوش ہیں تو وہیں اٴْنہیں یہ بھی ڈر ہے کہ کہیں ہماری ٹیم کو کسی کی بٴْری نظر نہ لگ جائے۔

(جاری ہے)

ایسے میں معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔کبریٰ خان نے گزشتہ میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میرا تو دل چاہ رہا ہے کہ میں خود ہی اپنی ٹیم کی نظر اٴْتار لوں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’ایک کے بعد ایک فتح کی وجہ سے کہیں ہماری ٹیم کو کسی کی نظر نہ لگ جائے۔‘اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ماشاء اللہ ‘ بھی لکھا تاکہ ٹیم کو نظر نہ لگے۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات