ایلین کارڈ ز ناقابل قبول،بانیان پاکستان کی اولادوں کوتنگ کرنیکاسلسلہ بندکیاجائے،شیخ فیروز

وفاق وصوبہ کے پاس موجود تمام بنگالی پراپرٹیز کی ملکیت پاکستانی بنگالی بورڈکومنتقل کیاجائے،مظاہرہ/جلسہ سے خطاب

اتوار 31 اکتوبر 2021 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2021ء) ایلین کارڈ ز ناقابل قبول،ہم بانیان پاکستان کی اولاد،CNICکا حصول ہمارا بنیادی حق ہے،زبردستی بنائے گئے تمام NARAکارڈز فی الفور منسوخ کئے جائیں،ہمارے پاکستانی ہونے پر شک کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار،ہمیشہ سے پاک افواج کے ساتھ ہیں،اردوبولنے والے بھی ہمارے بھائی ہیں،چندمکروہ عناصرنے پاکستان کی سب سے پڑی لکھی قوم کاچہرہ بگاڑنے کی کوشش کی،پہلی بار1971 کے بعدپہلی بارتمام اقوام بنگالی برادری کی حمایت میں نکلی ہیں، ہم سب سے اظہارتشکرکرتے ہیں،کراچی اور صوبہ بھر میں بسنے والی تمام اقوام کو یکساں بنیادی حقوق فراہم،سب کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے ان کی تمام تکالیف فوری دور کی جائیں،ہم امن کاپرچم لیکرنفرتوں کومحبتوں میں بدلنے آئے ہیں،18 سال سے زائد عمر کے بچوں کے CNIC کے حصول میں آسانیاں پیدا اور پاکستانی بنگالی برادری کے بچوں کیلئے سرکار ی و غیر سرکاری روزگار کا بندوبست کیا جائے،بنگالی برادری محب وطن،سچے اور کھرے پاکستانی ہیں،دیگراقوام کی طرح انہیں تمام حقوق دیے جائیں،ان خیالات کااظہار پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹان ناظم اورنگی ٹان،ممبرسندھ کونسل پی پی پی بانی و چیئرمین شیخ محمدفیروز، سینئر وائس چیئرمین مولانارفیق الحسینی،صدرحبیب الرحمن غنی،مرکزی ذمہ داران ڈاکٹرعبدالعزیز، ابوبکر صدیق، مولانا ابراہیم خلیل،یونس کشمیری، خواجہ حبیب اللہ، عمران بھاشانی، قاضی نورحسین،مفتی زین الحق نقشبندی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے میں خواتین سمیت ہزاروں / لاکھوں کی تعدادمیں عوام الناس نے شرکت کی، شیخ فیروزنے کہاکہ نابالغ سیاستدان اداروں کواپنے مفادکیلئے نشانہ بناتے ہیں جوکہ انتہائی غلط ہے،تمام ملکی ادارے اور ہم پاکستان ہیں، ہماری افواج دنیاکی نمبرون افواج اور ہمارے سرحدوں کے محافظ ہیں، اگریہ صرف ایک گھنٹے کیلئے اپنی آنکھیں بندکرلیں تو 23 کروڑعوام کس کی غلامی میں چلے جائیں گے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے کاجوعزم کیاہے اس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امیدکرتے ہیں کہ اس سے کراچی کی محرومیاں ختم ہوجائیں گی،شیخ محمدفیروزنے کہاکہ ہم نے پاکستانی بنگالی بورڈتشکیل دیاہے، صوبہ اور وفاق کے پاس موجود تمام بنگالی پراپرٹیز کی ملکیت بنگالی بورڈکومنتقل کی جائے تاکہ یہ پراپرٹیز پاکستانی بنگالیز کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لائی جاسکے،، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی،وفاق فوری طور پر مہنگائی اور بیروزگاری پرقابو پائے، عوام کو درپیش صحت اور پانی کے مسائل کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں،پاکستانی بنگالیز کی آبادیوں کے اطراف NADRA کے مزید آفس قائم کئے جائیں، آئندہ مردم شماری میں دیگر صوبوں کی طرح سندھ اور کراچی میں جو جہاں پر رہائش پذیرہے ان کی مردم شماری کو سوفیصد درست ویقینی بنایاجائے، وفاق سندھ کو مکمل صوبائی گرانٹ فراہم کرے، صوبہ بھرمیں صفائی اولین ترجیحات میں شامل کئے جائیں، کراچی کے ہسپتال، اسکول اور کالجزکو ملنے والے بجٹ انہی اداروں پر خرچ کئے جائیں۔