Live Updates

گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر پیغام

پیر 1 نومبر 2021 13:25

گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، یہاں  کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ،گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے۔

پیر کوگلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے،گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے۔علی امین گنڈاپورنےکہا کہ عمران خان کی حکومت نے گلگت بلتستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں،370 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، یہ علاقہ سی پیک کا بیس کیمپ اور  پاکستان کا معاشی حب بنے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے  کے لیے  پیشرفت تیزی سے جاری ہے،عبوری صوبے کے قیام سے یہاں کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات