کراچی،سپر مارکیٹ تھانے کی کاروائی ،مضر صحت گٹکا فروش گرفتار،قبضے سے بھاری مقدار میں چھالیہ اور کانچ ملے پتھر برآمد

پیر 1 نومبر 2021 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2021ء) ایس ایس پی سینٹرل کے حکم پر سپر مارکیٹ تھانے نے کاروائی کرکے مضر صحت گٹکا فروش کوگرفتارکرلیاہے،ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمدہوئی ہے ۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم کے مطابق ملزمان گٹکے میں باریک کانچ کا استعمال بھی کرتے تھے۔ملزمان پولیس سے چھپ کر محدود مدعت کے لئے مختلف علاقوں میں کارخانہ کھولتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بھاری مقدار میں چھالیہ کی سپلائی کارخانے پر پہنچتے ہی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران 69 بوری( 436کلو چھالیہ)، 118 تیار گٹکے کے پیکٹ اور کانچ ملے پتھر برآمد ہوئے ہیں۔دوران کاروائی ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ ملزم کے دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم کے مطابق فرار ملزمان ہی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی ہے۔فرار ملزمان میں جنید اور شمس الدین شامل ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گٹکا فروش پولیس سے بچنے کے لئے مختلف علاقوں میں پناہ لیتے تھے

متعلقہ عنوان :