اینٹی گٹکا ماوا سیل ضلع کیماڑی نے مضرصحت گٹکا ماوا تیار اور فروخت کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

پیر 1 نومبر 2021 16:03

اینٹی گٹکا ماوا سیل ضلع کیماڑی نے مضرصحت گٹکا ماوا تیار اور فروخت کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2021ء) اینٹی گٹکا ماوا سیل ضلع کیماڑی نے مضرصحت گٹکا ماوا تیار اور فروخت کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایت پر اینٹی گٹکا ماوا سیل ضلع کیماڑی کے سربراہ ایس پی بلدیہ ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کا گٹکا ماوا تیار/فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف پھرپور ایکشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کیماڑی پولیس نیکارروائیوں کے دوران مضر صحت گٹکا ماوا تیار/فروخت کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں چھوٹی/بڑے پیمانے پر گٹکا/ماوا تیار اور فروخت کرنے والے ملزمان شامل ہیں۔ملزمان کی گرفتاریاں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف تھانہ بلدیہ اور سعید آباد سے عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان سے 944 کلو 500 گرام چھالیہ،408 ڈبہ بمبئی چھالیہ 10 کلو اور 90 تھلیاں تیار/انڈین گٹکا ماوا، تمباکو، جیلانی پاڈر ، اور گٹکا ماوا تیار/پیک کرنے والا مختلف سامان برآمد ہوا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان گٹکاماوا فروش اور چھوٹے بڑے ڈیلر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :