18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 3 نومبر 2021 12:26

18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1200بچے سگریٹ نوشی کرنے لگے ہیں۔سیگریٹ کی کھلے عام فروخت سگریٹ نوشی میں اضافے کا رجحان بن رہی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پبلک مقامات پر سیگریٹ نوشی پر فوری پابندی لگائی جائے اور دکانداروں کو پابند کیا جائے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت نہ کیے جائیں ۔