شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم ولادت ملی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

منگل 9 نومبر 2021 14:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم ولادت ملی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔جس کی مناسبت سے سرگودھا میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا کہ شاعر مشرق کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیک کاٹا۔ذرائع کے مطابق بیاد اقبال کی منعقدہ تقریب میں لوکل نیوز پیپرز ایسویسی ایشن کے صدر ملک امیر افضل اعوان سرگودھا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر، گروپ لیڈر شاہین فاروقی،سابق سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،نائب صدر امجد پرویز، یونین آف جرنلسٹس کے بشیر شاد انصاری، گلزار علی سید، شمشاد علی طاہر،اشعر نوید اشعر اور دیگر نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جنہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد جرمن سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی اور 1910 میں وطن واپس آکر شعبہ وکالت شروع کی اور 1930 میں الہ آباد میں آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت جو خطبہ دیا اس کی بدولت قیام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی کی منازل احسن طریقہ سے طے کر سکتے ہیں۔جہنوں نے امید اور خودداری کا پیغام دے کر امت مسلمہ کو بیدار کیا آج بھی اسی جرات اور جزبہ کی ضرورت ہے۔شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ? ہر دور کے شاعر اور مفکر پاکستان ہیں۔اس لئے اسلامی ریاست کا انتظام وانصرام شاندار بنانے کے لیے افکارِ اقبال سے استفادہ بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اقبال کا شاہین بنانے کے لیے بیاد اقبال کی تقاریب کا اہتمام از حد ضروری اور وقت کا تقاضا ہے۔نصابِ تعلیم میں اقبال کے افکار اور کلام کو شامل کر کے ان کی گراں قدر خدمات کو اجاگر کیا جائے۔ملک محمد اصغر نے کہا کہ برعظیم پاک و ہند کے مسلمانوں کو شعوری انقلاب دے کر اقبال ترجمانِ حقیقت اور شاعرِ مشرق کہلائے۔

یہی وجہ ہے کہ اج سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر اقبال کی یاد میں تقاریب کا اہتمام جاری ہے۔امیر افضل اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال کی طرح رہبر پاکستان چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کی سوچ کا مرکز و محور بھی اسلام اور پاکستان تھا جنہوں نے ہمیشہ قلم کی حرمت کے ساتھ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا کام کیا جن کی تحریک پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے انہیں مجاہد پاکستان کی سند اور تلوار سے نوازا اور انہوں نے پوری زندگی بانی پاکستان قائداعظم،مفکر پاکستان علامہ اقبال،اور مادر ملت کے افکار و نظریات کی ترویج میں کوشاں رہے۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹ کر خصوصی دعا کی گئی۔