ڈنگہ روڈ پر پر یکے بعد دیگرے دو ٹریفک حادثات میں ایک طالبہ سمیت 2 افراد جاں بحق

بدھ 10 نومبر 2021 14:50

کھاریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2021ء) ڈنگہ روڈ پر پر یکے بعد دیگرے دو ٹریفک حادثات میں ایک طالبہ سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیئں کھاریاں میں جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کوٹکر سی16ویں جماعت کی طالبہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ بھائی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا دوسری جانب کھاریاں ڈنگہ روڈ پر واقع منڈیر روڈ پر ہائی ایس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ریسکیو 1122 دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔اور کاروائی شروع کردی۔