صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا داتادربارہسپتال لاہورکا تفصیلی دورہ
ہفتہ 13 نومبر 2021 17:08
(جاری ہے)
داتادربارہسپتال میں آنے والے مریضوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت مکمل معاونت کرے گا۔
داتادربارہسپتال لاہورکے حالات بہترکرنے کیلئے محکمہ اوقاف کے ساتھ معاہدہ سائن کریں گے اور انشا اللہ آج کے اس اکٹھ کا نتیجہ انتہائی مثبت ہوگا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارمحکمہ صحت نے46000سے زائد ڈاکٹرز،نرسز،میل نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیاہے۔دس ہزارمزیداسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے ذریعے صوبہ بھرکے ڈاکٹرزکوکروڑوں روپوں کے بلا سودقرضے دیئے جارہے ہیں۔حکومت ڈاکٹرزکو بلاسودقرضے دینے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا بجٹ دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ماں اور بچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر اورپنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے آٹھ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں سمیت11بڑے ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں 650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک تعمیرکیاجارہاہے۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں 650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک کو مئی2022تک مکمل کرلیاجائے گا۔داتادربارہسپتال لاہورکو24گھنٹے فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کی تاریخ میں کئی سالوں سے منتظرڈاکٹرزکی ریکارڈ ترقیاں کی ہیں۔داتادربارہسپتال لاہورمیں ترقی کے منتظرڈاکٹرزکی ترقیاں بھی ترجیحی بنیادوں پر کروائی جائیں گی۔وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔عمران خان پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان 31دسمبرسے پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دینے جارہے ہیں۔پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی روشن خیالی کی عمدہ مثال ہے۔صحت سہولت کارڈ کے حامل خاندان پنجاب کے سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔صحت سہولت کارڈ کا حامل خاندان سٹنٹس،شوگر،ڈائیلسز،ڈلیوری،حادثات،کینسر،سرجری اور کیموتھراپی جیسی مفت سہولیات حاصل کرسکیں گے۔حکومت عوام کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔حکومت صوبہ کے تمام خاندانوں ں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کیلئے 332ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ماضی کی کسی حکومت نے عوام کی بہتری کا نہیں سوچا۔امریکہ سمیت تمام ممالک میں ہیلتھ انشورنس کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔پاکستان میں حکومت عوام کو صحت کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان31دسمبرکو لاہورسے یونیورسل ہیلتھ کوریج کاآغازکریں گے۔ابھی تک خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے 85لاکھ خاندانوں کوصحت سہولت کارڈ دے چکے ہیں۔صحت کی بہترسہولیات ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔متوسط گھرانوں میں بیماری ڈیرے ڈال لے تو بہت مشکل ہوتی ہے۔حکومت نے کوروناکے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے14ارب روپے خرچ کئے ہیں۔پنجاب میں ویکسی نیشن کی بہت بڑی مہم چلارہے ہیں۔کارکنان نے حلقہ125میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسینیٹ کروانے میں کرداراداکیاہے۔وزیراعظم عمران خان عوام کو جلداحساس کارڈ اور کسانوں کوکسان کارڈ فراہم کریں گے۔داتادربارہسپتال لاہورکے حالات بہترکرنے کی پوری تسلی دیتی ہوں۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اوقاف نبیل جاوید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ داتادربارہسپتال لاہورکی بہتری کی ذمہ داری اٹھانے پر وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکے مشکورہیں۔کوروناکی وبا پرقابوپانے کیلئے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.