پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے حادثے کی خبروں کی تردید کر دی

سڑک حادثے کے بارے میں افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ فیس بُک اکاؤنٹ سے پوسٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 نومبر 2021 10:30

پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے حادثے کی خبروں کی تردید کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2021ء) : پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے سڑک حادثے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئے جوکہ بالکل بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔

فیس بُک پیغام میں مزید کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل صاحب بالکل ٹھیک اور خیروعافیت سے ہیں۔
تاہم مولانا طارق جمیل کے آفیشل پروفائل پر بیان جاری ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر ان افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مولانا طارق جمیل حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی تصویر میں مولانا طارق جمیل کی طرح نظر آنے والے ایک شخص اسٹریچر پڑا اور لباس خون سے لتھڑا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر تصویر گردش کرنے کے بعد کچھ صارفین نے کہا کہ مبینہ طور پر یہ تصویر دو سال پرانی ہے اور اس میں نظر آنے والا شخص مولانا طارق جمیل نہیں بلکہ ان کا ایک ہم شکل آزاد جمیل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی مبلغ اور عالم مولانا طارق جمیل کو دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل اسلام کی تبلیغ کے اپنے غیر روایتی انداز کے لیے مشہور ہیں۔