وزیراعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے

بدھ 17 نومبر 2021 22:37

وزیراعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے
اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے ، نیا نظام ملکی ریونیو میں اضافے اور ٹیکس چوری کا سد باب کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے، نظام کے تحت تمباکو، کھاد، چینی، سیمنٹ کی پیداوار و فروخت کی الیکٹرانک نگرانی ہوگی۔الیکٹرانک نگرانی کا دائرہ کار اشیا کی پیداوارسے صارف کو پہنچنے تک رہیگا ، نیا نظام ملکی ریونیو میں اضافے اور ٹیکس چوری کا سد باب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق تمبا کو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام لاگو کیا جا چکا ہے ، تمباکو اور شوگر سیکٹر کے بعد بقیہ سیکٹرز کی الیکٹرانک نگرانی کا نظام لاگو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :