آزاد کشمیرالیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پیپلزپارٹی کی عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری

دھاندلی کے شواہد حکومت کے سامنے پیش کردیئے، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، رہنماء پیپلزپارٹی ندیم افضل چن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اگست 2026 18:48

آزاد کشمیرالیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پیپلزپارٹی کی عدالت سے رجوع ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 13 اگست 2026ء ) آزاد کشمیرالیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پیپلزپارٹی کی عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری شروع کردی۔ سیکریٹری انفارمیشن پی پی پی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے شواہد حکومت کے سامنے پیش کردیئے، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے تعاون محدود کرنے یا حکومتی بلوں کی مخالفت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، جس کا فیصلہ پارلیمانی اور مرکزی قیادت باہمی مشاورت سے کرے گی۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحفظات اور شواہد حکومت کے سامنے پیش کیے گئے، تاہم تسلی بخش جواب نہ ملنے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور پیپلز پارٹی عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو بہترین راستہ سمجھتی ہے، تاہم حکومت کو محض کمیٹیاں بنانے کے بجائے پارٹی کے تحفظات کا سنجیدگی سے ازالہ کرنا ہوگا۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔