رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی

رجب بٹ کے خاندان اور سسٹرولوجی گروپ کے درمیان ایک عجیب قسم کا جوڑ بننے والا ہے؛ ماہر نجوم لالا رخ کا دعویٰ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 13 اگست 2026 17:02

رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2026ء) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوسری شادی کے حوالے سے ماہر نجوم لالا رخ کی جانب سے نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے وقت میں رجب بٹ اور یوٹیوب پر فیملی وی لاگز بنانے والے معروف سسٹرولوجی گروپ کے خاندان کے درمیان ایک خاص رشتہ قائم ہونے جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجب بٹ پاکستان کے ان معروف یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں، وہ اپنی ویڈیوز، خاندانی معاملات، سوشل میڈیا پر ہونے والی مختلف بحثوں اور تنازعات کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں، ان کی ذاتی زندگی سے متعلق معاملات بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں، خصوصاً ان کی پہلی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ساتھ تعلقات اور مستقبل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رجب بٹ کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی ان سے مختلف مواقع پر سوالات کیے جاتے رہے ہیں، وہ تاحال اپنی پہلی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ساتھ نکاح میں ہیں، تاہم ان کے درمیان جاری مسائل اور ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے بھی مختلف خبریں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں، اس سے قبل بھی ماہر نجوم لالا رخ نے رجب بٹ اور ان کی پہلی اہلیہ کے درمیان طلاق سے متعلق پیشگوئی کی تھی، دونوں کے درمیان معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی صورتحال متعلقہ فریقین یا قانونی کارروائی سے ہی واضح ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف سسٹرولوجی یوٹیوب پر فیملی وی لاگز بنانے والی بہنوں کا ایک معروف گروپ ہے، یہ گروپ خاندانی نوعیت کی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، سسٹرولوجی سے وابستہ بہنیں مختلف مواقع پر دیگر معروف سوشل میڈیا شخصیات اور یوٹیوبرز کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں، جس کے باعث ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی مزید نمایاں ہوئی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے لالا رخ نے اپنی تازہ پیشگوئی میں رجب بٹ کے خاندان اور سسٹرولوجی گروپ کے خاندان کے درمیان مستقبل میں ایک خاص تعلق قائم ہونے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان ایسا رشتہ بننے جا رہا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھی خاصی دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے، رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں ہونے کا امکان ہے۔