سندھ اسمبلی میں ٹی ٹی پی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور
پالیسی کو ڈسکس کیے بغیر ان سے مذاکرات مناسب نہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو
جمعہ 19 نومبر 2021 23:05
(جاری ہے)
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں پانی کی قلت اور گیس کے بحران پر صوبائی وزراء نے ایوان کو اعتماد میں لیا۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر جام خان شورو سندھ میں پانی کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہورہی ہے اور نئے کینال کی وجہ سے زمین متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلال پور کینال بہت اہم معاملہ ہے اپوزیشن پارٹیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے بات کرے تاکہ مسائل سے بچ سکیں۔ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر توانائی امتیاز شیخ نے سندھ میں گیس کے بحران پر پالیسی بیان دیتے ہوئیکہا کہ کراچی میں گیس نہیں آرہی بچے صبح ناشتے کا انتظار کرتے ہیں، گیس دوائی کی طرح صبح دوپہر شام کو اب ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہیں وزیر و مشیر تبدیل ہوگئے لیکن پالیسی وہی ہے توانائی کا مسئلہ ان سے نہیں سنبھل سکتا ,پیٹرولیم کی قیمتیں مہنے میں تین بار بڑھائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے پٹھو بن کر رہ گئے ہیں ان سے توانائی کا مسئلہ سنبھل نہیں سکتا تو اسے ہمارے حوالے کردیں۔قبل ازیں سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت سوا گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز میں سجاول میں زیادتی کا شکار حسینہ سہتو کی صحت یابی ,رکن سندھ اسمبلی عبد الکریم سومرو کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر سید پرویز شاہ کے انتقال پر ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ایوان میں غلام قادر چانڈیو، سکندر میندھرو اور نوید قمر کی صحت یابی کے لئے دعا ہوئی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.