
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مریم نواز کے ٹرائل سے متعلق متنازع آڈیو کلپ کی تردیدکردی
آڈیو کلپ جعلی ہے اور آڈیو کال میں موجود شخص سے کبھی بات نہیں کی. جسٹس(ر)سابق نثار کا بیان
میاں محمد ندیم
پیر 22 نومبر 2021
15:04

(جاری ہے)
واضح رہے کہ چند ہفتوں بعد ہی یہ سابق چیف جسٹس کی یہ دوسری تردید ہے آڈیو کلپ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے نجی ٹی وی کے مطابق آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس کو سنا جا سکتاہے کہ مجھے اس کے بارے میں تھوڑا دو ٹوک ہونے دو، بدقسمتی سے یہاں یہ ادارے ہیں جو حکم دیتے ہیں اس کیس میں ہمیں میاں نواز شریف کو سزا دینی پڑے گی، مجھے کہا گیا ہے کہ ہمیں عمران خان کو اقتدار میں لانا ہے انہوں نے مبینہ طور پر مزید کہا کہ سزا تو دینی ہی پڑے گی‘لائن کے دوسرے سرے پر موجود آدمی کہتا ہے کہ نواز کی بیٹی مریم نواز سزا کی مستحق نہیں ہے تو مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اس سے کہتے ہیں کہ آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں.
مبینہ آڈیو میں یہ بھی سنا جاسکتا ہے کہ میں نے اپنے دوستوں سے بات کی کہ اس بارے میں کچھ کیا جائے لیکن وہ نہیں مانے، عدلیہ کی آزادی نہیں رہے گی اس لیے رہنے دیں آڈیوکلپ سے متعلق مذکورہ انکشاف فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ نے کیاتھا اس آڈیو کلپ کی جانچ امریکا کی ایک معروف فرم نے کی جو ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھتی ہے. فیکٹ فوکس کے مطابق گرریٹ ڈیسکوری کے پاس ماہرین کی ایک ٹیم ہے اور ان کے پاس ثبوتوں کا تجزیہ کرنے اور انہیں بطور ثبوت امریکی عدالتوں کے سامنے گواہی دینے کا طویل تجربہ ہے فیکٹ فوکس کے مطابق فرم کی تجزیاتی رپورٹ آڈیو کلپ کی تصدیق کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ اس آڈیو میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں کی گئی ہے. اس حوالے سے سابق چیف جسٹس کہ انہوں نے کبھی بھی احتساب عدالت کے کسی جج سے نواز شریف یا مریم نواز کے خلاف فیصلہ سنانے کا حکم دینے کے لیے رابطہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میں ایسا کیوں کروں گا؟ مجھے نواز شریف سے کوئی رنجش نہیں ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کیس کے حوالے سے دباﺅ ڈالا.
مزید اہم خبریں
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
-
فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے
-
9 مئی کیسز، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
-
9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے
-
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
-
9 مئی کیس میں آج کی سزائیں دراصل سزاؤں کا ایک ریلہ ہے
-
سانحہ 9 مئی ایک حقیقت ہے اگر پراسیکیوشن نہیں ہوگی تو ریاست مذاق بن جائے گی
-
غزہ میں خوراک کی فراہمی مہم میں ’کریم‘ کی مدد
-
طوفانی سیلابوں سے موسم بارے پیشگی اطلاع کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ
-
غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.