کوئی مقدس گائے نہیں، کچھ لوگ نیب کی بنیاد پر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں

نیب نے جو جنگ شروع کی وہ جاری رہے گی۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 نومبر 2021 14:57

کوئی مقدس گائے نہیں، کچھ لوگ نیب کی بنیاد پر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2021ء) : چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، کچھ لوگ نیب کی بنیاد پر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو برباد کردیا ہے۔ پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت واپس دلوانا بہت مشکل کام ہے، عوام کو چاہئیے کہ سرمایہ کاری سے پہلے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تحقیق کرلیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے جو جنگ شروع کی وہ جاری رہےگی، پاکستان میں لوٹی دولت کو واپس دلانا مشکل کام ہے، امید ہے نظام میں رفتہ رفتہ بہتری آئے گی۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ گذشتہ 4 سال کے دوران 1270 ریفرنس مختلف عدالتوں میں دائر ہوئے، نیب کیسز کے ریفرنسز کا فیصلہ کرنا میرے اختیار میں نہیں، یہ عدالتوں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

،احتساب عدالتوں میں پہلے ہی بےشمار کیسز موجود ہیں ورنہ اتنی تاخیر نہ ہوتی۔

نیب کی ریکوریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا کہ نیب کی ریکوری کے پیسے کہاں جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نیب کی ریکوری کرنسی کی شکل میں نہیں ہوتی کہ آئیں آپ کو بلا کر کہیں بیٹھ کر نوٹ گنتے ہیں، نیب نےڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کے ایک ایک پیسے کا حساب رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا مکمل آڈٹ 3 دفعہ ہو چکا ہے۔ ایک صاحب نے کہا نیب کے افسران رشوت لیتے ہیں، میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ وہ صاحب میرے پاس ثبوتوں کے ساتھ آ جائیں، ہم کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو حکومت کا حامی کہنا ظالمانہ تنقید ہے، نیب حکومت کے خلاف ایکشن نہیں لیتا یہ الزام لگانے والے بتائیں کہ انہوں نے ہمیں حکومت کے خلاف کتنی درخواستیں دیں، آج درخواست دیں 48 گھنٹے میں ایکشن لوں گا، جوکرے گا وہ بھرے گا۔ خلیفہ وقت دوچادروں کا حساب دے سکتا ہےتوہم انکار کرنے والے کون ہوتے ہیں، آپ کی انا کوتسکین میری ذات کومتنازع بنانےسے ملتی ہے توضرور بنائیں، ریاست مدینہ کےخواب کی تعبیردیکھنی ہے تو خود احتسابی کا عمل اپنانا ہوگا۔