امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس نے 12 چینی کمپنیوں کو ’’پابندیوں کی فہرست‘‘میں شامل کر دیا

جمعرات 25 نومبر 2021 16:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) وزارت تجارت کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا نے پوچھا کہ امریکی وزارت تجارت نے 24 تاریخ کو اعلان کیا تھا کہ 12 چینی کمپنیوں کو ’’پابندیوں کی فہرست‘‘میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی قومی سلامتی کے مفادات یا خارجہ پالیسی کے مطابق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت تجارت کا کیا جواب ہی وزارت تجارت کی ترجمان شو یو ٹنگ نے کہا کہ امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے جاری کی گئی نئی پابندیوں کی فہرست چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کے خلاف ہے۔

یہ چین اور امریکہ کے لیے سازگار نہیں، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی حفاظت اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کیا ہے اور یک طرفہ طور پر پابندیاں متعارف کرائی ہیں، اور طریقہ کار بھی صاف و شفاف نہیں ہے۔چین نے اس پر سخت احتجاج کیا ہے اور امریکہ سے اپنی غلطی کو درست کرنے کا مطالبہ کریگا۔