حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی حیات مبارکہ اہل محبت وولایت کے لئے مشعل راہ ہے۔مفتی محمد جان نعیمی

دینی مدارس اسلام کے قلعے اور روشن مینار ہیں اسلام کی حقانیت کے صحیح محافظ ہیں۔مفتی قاضی محمد احمد نعیمی

جمعہ 26 نومبر 2021 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) لانڈھی کیٹل کالونی میں سالانہ عظیم الشان حضرت سیدنا غوث الاعظم کانفرنس ودرالعلوم حنفیہ خیرالمعاد ٹرسٹ کے سالانہ دستار فضیلت سے امیر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ مفتی اعظم سندھ مفتی محمد جان نعیمی ،استاذالعلماء پیر طریقت مفتی قاضی محمد احمد نعیمی امیر مرکزی جماعت اہلسنت کراچی مفتی عبدالعلیم قادری،مہتمم اعلیٰ دارالعلوم حنفیہ مفتی غلام یٰسین گولڑوی نعیمی ،پیر سید عثمان شاہ فیروزی ، مفتی شفاعت رسول نعیمی ،علامہ صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی نعیمی ،علامہ فیصل عزیزی بندگی ،مفتی خرم اقبال رحمانی ،مفتی زبیر ہزاروی ،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی ،صاحبزادہ حسان اظہری ،علامہ محمد رفیق گولڑوی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی حیات مبارکہ اہل محبت وولایت کے لئے مشعل راہ ہے آپ ولایت وروحانیت کے مینارہ نور کی حیثیت سے کائنات ارضی پر جلوہ گر ہوئے آپ دنیا کے تمام اولیاء اللہ کے سردار اوراس مقام پر فائز تھے جہاں اورکسی کو رسائی نصیب نہیں ہوئی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کو اللہ تعالیٰ نے قطبیت کبریٰ اور ولایت عظمیٰ کا مرتبہ عطافرمایاآپ اقلیم ولایت کے سلطان ہیں آپ کے روحانی تصرفات جاری وساری ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی بدولت دین اسلام کو حیات نو بخشی ۔

(جاری ہے)

سیرت وکردار کے لحاظ سے کوئی ولی آپ کے ہم پلہ نہ تھا آپ نے ظالم جابر لوگوں کے سامنے کلمہ حق کو بلند کیا ۔احیاء دین کے سلسلے میں بطل جلیل اور رہبر عظیم ہیں ۔آپ نے نوع انسانی کو مادیت ،زلتوں نفس پرستی ،اور اخلاقی پستیوں سے نکال کر روحانی بلندیوں اور اخلاقی استواریوں سے روشناس کیا تمام سلاسل کے مشائخ آپ سے فیض یافتہ تھے دینی مدارس اسلام کے قلعے اور روشن مینار ہیں اسلام کی حقانیت کے صحیح محافظ ہیں اس دور میں دینی مدارس جس طریقے سے ملک وملت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ اظہر من الشمس ہے ۔

اس موقع پرالحاج سعید صابری ،علامہ پیر سید عبدالقادر حسین شاہ شیرازی ،صاحبزادہ حافظ محمد فیاض گولڑوی ،صاحبزادہ مولانا ریاض گولڑوی نعیمی ،صاحبزادہ قاری غیاث الدین گولڑوی ،حاجی محمد انور قادری ،علامہ خلیل احمد نورانی ،علامہ زبیر عامر گیلانی ،علامہ سعید احمد قادری ،علامہ افتخار احمد نقشبندی ،علامہ عبداللہ کامل چشتی ،علامہ صاحبزادہ عبدالجبار چشتی ،علامہ عبدالباسط محمود ،علامہ سید عبداللہ شاہ بخاری ،علامہ شفاء اللہ نورانی ،قاری محمد ادریس قاضی ،حاجی امام الدین ، چوہدری حاجی محمد عظیم گولڑوی ،چوہدری حاجی یونس ،خلیفہ مرزا فقیر ،علامہ حبیب الرحمن گولڑوی ،مولانا عامر سعیدی ،مولانا راشد نعیمی ،مولانا امین نعیمی ،صوفی محمد اکرم سلطانی ،حاجی جاوید امام قادری ،ملک ریحان قادری ،چوہدری ذوالفقار علی بھٹو ،،ملک مبین سعیدی نورانی ،مولا نا شبیر احمد ،حافظ حبیب اللہ سعید قادری ، حافظ محمد صابر ،محمد شفیق ،محمد جمشید ،محمد یاسین ،عبدالحفیظ اشرفی ،حافظ وقاص اشرفی ،رفیق گجر ،عبدالخالق گجر ،حاجی زمان ،محمد عمر جت ،کرم جت ،یعقوب جت ،ودیگر نے شرکت کی ۔