اسلامیہ کالج پشاور شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے تین ایم ایس سکالرز آصف ضیا،آصف اللہ جان اور زوہیب احمد نے اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کر لیا

جمعہ 26 نومبر 2021 14:29

اسلامیہ کالج پشاور شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے تین ایم ایس سکالرز آصف ضیا،آصف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) اسلامیہ کالج پشاور شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے تین ایم ایس سکالرز آصف ضیا،آصف اللہ جان اور زوہیب احمد نے اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔

(جاری ہے)

سکالر آصف ضیا کے نگران شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے ڈاکٹرحامد اللہ اور معاون نگران ڈاکٹر شاہد جان، سکالر آصف اللہ جان  کے نگران ڈاکٹر شاہد جان اور معاون نگران ڈاکٹر حامد اللہ اور سکالر زوہیب احمد کے نگران ڈاکٹر شاہد جان اور معاون نگران ڈاکٹر فیاض علی شاہ تھے جبکہ سکالر آصف ضیا کے بیرونی ممتحن کے فرائض  زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر شمس اور سکالرز آصف اللہ جان اور زوہیب احمد کے بیرونی ممتحن کے فرائض سٹی یونیورسٹی پشاورایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرعامر ندیم نے ادا کیے۔

اس موقع پر شعبہ کے فیکلٹی ممبران اور طلبا بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :