انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات کل سے شروع ہونگے

جمعہ 26 نومبر 2021 16:06

انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات کل سے شروع ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات کل بروز ( ہفتہ ) سے شروع ہوں گے، امتحانات میں 17 ہزار 760 امیدوار شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات کل سے شروع ہوں گے، پہلے روز سات مضامین کے پرچے لئے جائینگے، امتحانات میں 17 ہزار 760 امیدوار شرکت کریں گے۔امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ لاہور بورڈ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے وہ امتحانی سنٹرز سے متعلق معلومات کیلئے بورڈ آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :