جامعہ کراچی ،ٹرذوالفقار علی کورائی کو پبلک ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کرنے کی منظوری

جمعہ 26 نومبر 2021 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) جامعہ کراچی نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے کوآرڈینیٹرذوالفقار علی کورائی کو پبلک ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کرنے کے لئے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے حالیہ تعلیمی اور تحقیقی بورڈ کے اجلاس میں ذوالفقار علی کورائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ ضلع سے تعلق ہونے کے باوجود میں نے ہمت اور مسلسل کوشش کے ذریعے یہ اعلی ڈگری حاصل کی ہے، مجھے یقین ہے کہ اگر انسان محنت اور ایمانداری سے کام کرے تو کامیابی بہر سورت قدم چومتی ہے۔

انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری اپنے والدین کے نام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو کامیابی حاصل ہوئی ہے اس میں والدین کی دعاں اور اساتذہ کی رہنمائی کا بہت دخل ہے۔ ذوالفقار علی کورائی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اور بھی نوجوان اعلی تعلیم کے میدان میں آگے آئیں اور اپنے پسماندہ علاقوں میںبنیادی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :