گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہنہ اڑک کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے 23 رکنی وفد کا کوئٹہ کینٹ کا دورہ

جمعہ 26 نومبر 2021 17:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہنہ اڑک کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے 23 رکنی وفد نے کوئٹہ کینٹ کا دورہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہنہ اڑک کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے 23 رکنی وفد نے کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا۔طلباء کے کوئٹہ کینٹ آنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

طلباء کےگروپ نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور تاریخی میری قلعہ کا دورہ کیا ۔

طلباء نے ملٹری میوزیم اور پاکستان گیلری کا بھی دورہ کیا جس نے نوجوانوں کو پاکستان/پاکستان آرمی کی تاریخ سے آگاہ کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد  فراہم کی۔طلباء کے وفد نے دورے کے انعقاد اور شہر اور بلوچستان میں امن اور خوشحالی لانے کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :