شاہد آفریدی دبئی ایکسپو میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے

سابق کپتان دبئی ایکسپو میں کھیلوں اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے

جمعہ 26 نومبر 2021 20:30

شاہد آفریدی دبئی ایکسپو میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی ایکسپومیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان اسپورٹس بورڈ کے مطابق شاہد آفریدی نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی۔ شاہد آفریدی 29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

دبئی ایکسپو میں شاہد آفریدی کھیلوں اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان بھی اس ایکسپو میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہورہے ہیں، جہاں ایکسپو میں اٹھائیس ، انتیس اور تیس نومبر تک وہ پنجاب کے اسٹال پر موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :