فیسکو ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،چیف ایگزیکٹو

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:23

فیسکو   ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،چیف ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیر احمد نے کہا کہ فیسکو اپنے ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ اپنے تمام تر فرائض کی ادائیگی پوری تندہی سے کر سکیں۔ وہ جھنگ سرکل میں ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی لاگت سے واپڈا ڈسپنسری کی نو تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ سرکل میں واقع واپڈاڈسپنسری سرکل کے طول و عرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہرممکن سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں کیونکہ طب کا شعبہ انسانیت کی خدمت ہے اور انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ واپڈا ہسپتال ڈاکٹر محمد شعیب نے بتایا کہ یہ ڈسپنسری جھنگ سرکل کے تین ہزار سے زائد ملازمین کو طبی سہولیات مہیا کر رہی ہے جہاں 24گھنٹے ایکسرے، لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایکسین سول ورکس فیسکو شکیل حیدر لک نے بتایا کہ اس عمارت کی تعمیر پر تقریبا ًایک کروڑ 25لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پرایڈیشنل چیف انجینئرفیسکو جھنگ نذر محمد ڈب، ایکسین سول ورکس شکیل حیدر لک، سٹاف آفیسر عابد رشید، سرکل کے تمام ایکسین حضرات اور پی آر ریپریزنٹیٹو عمران بلوچ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :