پاسپورٹ فیس کی مدمیں ریونیو وصولیوں کی شرح میں پہلی سہ ماہی کے دوران91 فیصد اضافہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:31

پاسپورٹ فیس کی مدمیں ریونیو وصولیوں کی شرح میں پہلی سہ ماہی کے دوران91 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء)پاسپورٹ فیس کی مدمیں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر2021) میں گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تا جون 2021)کے مقابلے میں91  فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں حکومت کو 6 ارب 11 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریونیوموصول ہوا جو  اس سے قبل کی  سہ ماہی کے مقابلے میں 90.73 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سہ ماہی میں پاسپورٹ فیس کی مد میں حکومت کو 3 ارب، 20 کروڑ، 50 لاکھ روپے کاریونیو حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں پاسپورٹ فیس کی مد میں حکومت کو مجموعی طورپر13 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کاریونیو حاصل ہواتھا۔