شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 2 جوان شہید

اتوار 28 نومبر 2021 00:14

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 2 جوان شہید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 2 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔ شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔