نیئر بخاری کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ،خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا ظہار

مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر سردار وہاب سلطان پیپلز پارٹی میں شامل پاکستان کو موجودہ۔گھمبیر صورت حال سے صرف پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے ،سردار وہاب سلطان

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے سابق وزیراعظم قائد حزب اختلاف سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ا ن کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ اتوار کو نیئر حسین بخاری نے گیلانی ہائو س اسلام آباد میں سابق وزیراعظم قائد حزب اختلاف سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی کی خوشدامن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کی خوشدامن کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر سردار وہاب سلطان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو عوامی حقوق کی توانا آواز ہیں ۔سردار سلطان نے کہاکہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو موجودہ۔گھمبیر صورت حال سے صرف پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے ۔