گیس بحران کے بعد اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں

گیس کی قیمت 907 سے بڑھا کر 1484 یونٹ کرنے کی درخواست، اوگرا یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت کرے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 نومبر 2021 11:44

گیس بحران کے بعد اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2021ء) : ملک بھر میں گیس بحران دن بدن شدت اختیار کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں سے کھانا خریدنے والے شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ گھریلو صارفین کو کم از کم گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

جبکہ دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے گیس کی قیمت 907 روپے یونٹ سے بڑھا کر 1484 روپے یونٹ کرنے کی درخواست کی ، جس سے گیس قیمتوں میں 160 فیصد اضافہ ہو جائے گا، گیس قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز انتظامیہ نے کہا کہ قیمتوں میں 160 فیصد اضافہ ہو جائے گا، پنجاب میں بجلی گھروں کوگیس فراہمی بند نہیں ہوگی، پنجاب میں بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بند نہیں ہو گی۔

سندھ میں بجلی گھروں کو گیس کی بندش کے باوجود پنجاب میں آئی پی پیز کو گیس کی سپلائی ستور جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب سوئی نادرن ترجمان نے کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس سپلائی منقطع کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سیکرٹری پیٹرولیم نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا تصور ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی پائپ لائن گیس کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، ہمیں گھریلو استعمال کے لیے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 28 فی صد آبادی کو پائپ گیس ملتی ہے، جب کہ 72 فی صد آبادی سلنڈر سمیت متبادل ذرائع استعمال کرتی ہے۔ اس مرتبہ ہمیں کہا گیا ہے کہ فرنس آئل کھلا خریدیں، فرنس آئل بجلی پیدا کرنے کے لیے آئی پی پیز کو دے دیا ہے، فرنس آئل آج کل ایل این جی کے سپاٹ کارگو سے سستا ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم کے مطابق ملک میں اتنا فرنس آئل آ چکا ہے کہ اب اسٹوریج کپیسٹی بھی ختم ہو گئی ہے۔